نئی دہلی،10؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کروکشیتر کے پہوا میں منگل کے روز بلائے گئی کسان مہاپنچایت میں کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ''کسان تحریک اب آگے بڑھتی رہے گی اور یہ پورے ملک میں پھیلے گی۔''
انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ اب 4 لاکھ نہیں بلکہ 40 لاکھ ٹریکٹرس کی ریلی نکلے گی۔ دوسری طرفسماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بیان کردہ 'آندولن جیوی' والے طنز کا تمسخر اڑاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو 'چندہ جیوی' قرار دیا، جس سے برسراقتدار کے اراکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے جہاں ہر ایک کی مخلوط روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔